29 ستمبر 2014 - 10:55
امریکی وزارت خارجہ کے بیانات نامعقول

تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او نے خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے بیانات سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات کو غیر ذمےدارانہ اور نامعقول قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی  کی ویب سائٹ آنلائن کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صائب عریقات نے اتوار کے دن اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں غزہ پٹی پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی ، کہاکہ محمود عباس کے بارے میں امریکی وزارت کی ترجمان جینیفر پساکی (Jennifer Psaki)کے بیانات غیر ذمےدارانہ اور نامعقول ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جینیفر پساکی نے صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے غزہ  پٹی پر اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے بیانات کو مخاصمانہ اور خطے میں امن کی برقراری کی کوششوں کی ناکامی کا سبب قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲